Bootstrap Image Preview

Lata Haya- Mai.n Hindi Ki Wo Beti Hoo.n Jise Urdu Ne Paala Hai

ہندی ۔ اُردو ۔ لتا حیا

 

میں ہندی کی وہ بیٹی ہوں جسے اُردو نے پالا ہے

اگر ہندی کی روٹی ہے تو اُردو کا نوالا ہے

مجھے ہے  پیار دونوں سے مگر یہ بھی حقیقت ہے

لتا جب لڑکھڑاتی ہے حیا نے ہی سنبھالا ہے

 

میں جب ہندی سے ملتی ہوں تو اُردو ساتھ آتی ہے

اور جب اُردو سے ملتی ہوں تو ہندی گھر بُلاتی ہے

مجھے دونوں ہی پیاری ہیں، میں دونوں کی دُلاری ہوں

اِدھر ہندی سی مائی ہے، اُدھر اُردو سی خالا ہے

 

یہیں کی بیٹیاں دونوں، یہیں پہ جنم پایا ہے

سیاست نے اِنہیں ہندو اور مُسلم کیوں بنایا ہے

مجھے دونوں کی حالت ایک سی معلوم ہوتی ہے

کبھی ہندی پہ بندش، کبھی اُردو پہ تالا ہے

 

بھلے اپمان ہندی کا ہو یا توہین اُردو کی

خدا کی ہے قسم ہرگذ حیا یہ سہہ نہیں سکتی

میں دونوں کے لئے لڑتی ہوں اور دعوہ سے کہتی ہوں

مری ہندی بھی اُتّم ہے، مری اُردو بھی اعلیٰ ہے

Popular Shayaries Hindi Urdu Qaumi Ekta Desh Bhakti

Posted In : Lata Haya

05-Jul-2017
567 views

0 Comments